کلکتہ،12؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پر ہوئے مبینہ حملے کے بعد ریاستی مغربی بنگال اور دہلی آمنے سامنے ہے -
ایک طرف جہاں مرکزی وزیر داخلہ نے دلچسپی لیتے ہوئے حملے کی تحقیقات کا حکم دے کر بنگال کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو طلب کیا وہیں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سخت تیور دکھاتے ہوئے اپنے کارکنوں کو میٹنگ جانے سے منع کردیا- اس سے سیاست میں مزید شدت آگئی ہے -سکریٹری اجے بھلا کو چیف سکریٹری الا پن بندو پادھیائے نے خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ 14دسمبر کو طلب کی گئی میٹنگ میں ریاستی حکومت کے عہدیداران شریک نہیں ہوں گے -
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کے ذریعہ مرکزی حکومت کو رپورٹ جانے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے اور ڈی جی پی وریندر کو دہلی طلب کی تھا -تاکہ ریاست میں امن و امان کی صورت حال پر وضاحت پیش کرسکیں -